عمرہ زائرین کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ متوقع عازمین کیلئے نیا الیکٹرانک سسٹم متعارف
نئے برقی نظام کے تحت زائرین کے اخراجات میں 10 سے 15 فی صد کمی ہوگی،سعودی حکام
جمعہ 27 نومبر 2015 14:43
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء )سعودی حکومت نے رواں سال عازمین عمرہ کیلئے ایک نیا برقی نظام (الیکٹرانک سسٹم) متعارف کرایا دیا جس کی وجہ سے بیرون ممالک سے عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کے ہوٹل اخراجات میں10 سے 15 فی صد تک کمی واقع ہوگی۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سیزن کے لیے منظور شدہ اس برقی عمرہ نظام کے تحت بروکروں کا کردار بالکل ختم ہوگیا ہے اور اب زائرین عمرہ براہ راست اس نظام کے تحت مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں کی بکنگ کراسکیں گے۔
سعودی عرب کی حج اور عمرہ امور کے ذمے دار قومی کمیٹی کے سربراہ عبداللہ عمر قاضی نے کہا ہے کہ نئے نظام کے تحت عمرے کے لیے آنے والوں کو ہوٹلوں میں قیام کی مد میں اخراجات میں10 سے 15 فی صد تک کی بچت ہوگی۔(جاری ہے)
اس الیکٹرانک سسٹم کو چلانے والی کمپنی سجیل نے حج اور عمرہ کمیٹی اور ایوان صنعت وتجارت مکہ مکرمہ کے نمائندوں کے اجلاس میں اپنے نظام کے خدوخال اور اس میں رجسٹریشن کا طریق کار بتایا ہے کہ عمرہ زائرین کس طرح ہوٹلوں کے کمروں کو ازخود براہ راست بْک کراسکتے ہیں۔
اس موقع پر عبداللہ عمر قاضی نے اس کہا کہ اس سال عمرہ زائرین کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 25فی صد اضافہ متوقع ہے۔گذشتہ ہجری سال کے دوران 60 لاکھ مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں کے مالکان اور مکہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلوں کے مالکان کو بھی نئے نظام سے فائدہ ہوگا۔تمام ہوٹل ایک نظام کے تحت آ جائیں گے اور اس سے عمرہ کمپنیوں کو بھی ہوٹل بْک کرانے میں سہولت ہوگی۔سعودی عمرہ کمپنیوں اور ہوٹلوں کے درمیان الیکٹرانک نظام کے تحت نئے مربوط تعلق سے اب بکنگ چند سیکنڈز میں ہوسکے گی جبکہ اس سے پہلے اس عمل میں چوبیس گھنٹے لگ جاتے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.