ترک فضائیہ نے روسی لڑاکا طیارہ مارگرانے کے بعد شام کی فضاء میں پروازیں بندکریں

جمعہ 27 نومبر 2015 14:43

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) ترک فضائیہ نے روسی لڑاکا طیارے کو مارگرانے کے بعد شام کی فضاء میں پروازیں بندکردیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی طیارہ مارگرانے کے بعد ماسکو اور انقرہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

روسی بمبار طیارے پر حملے کے بعد ترک فضائیہ نے شام کی فضاء میں پروازیں بند کر دی ہیں۔یاد رہے کہ منگل کو ترک جنگی طیارے نے شام کی فضاء میں پرواز کرنے والے روسی بمبار طیارے ایس یو 24 کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد روس نے اپنے جنگی طیاورں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کے بارے میں اعلان کیا، بالخصوص حمیمیم فضائی اڈے پر ایس یو 400 طیارہ شکن میزائل کمپلکس نصب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :