چین کا وسطی افر یقی ملک جبو تی میں پہلا فو جی اڈہ قائم کرنے کا اعلان

جمعہ 27 نومبر 2015 14:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) چین نے وسطی افر یقی ملک جبو تی میں اپنا پہلا فو جی اڈہ قا ئم کر نے کا اعلان کر دیا،خلیج عدن میں چینی امن دستوں اورصو ما لیہ میں اقوام متحدہ کی امدادی سر گر میوں کو تحفظ اور معاونت فرا ہم کی جا ئیگی۔چین کی وزارت قو می د فا ع کے تر جمان وو چیان نے جمعہ کے روز بیجنگ میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اس حوا لے سے جبو تی کے ساتھ مذاکرات کیئے جا ر ہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوا متحدہ کی قراردادوں کے مطا بق چین نے 2008سے لیکر اب تک متعدد مشنز کیلئے 21بحری فلیٹس اور 60فو جی کشتیاں روا نہ کیں ۔انہوں نے کہا کہ فلیٹس کی مو جو دگی کے با وجود مشنز پر مو جود فو جیوں کو خورا ک کی فرا ہمی،آرام دہ جگہ کی فرا ہمی اور دیگر ضرور یات کیلئے مشکلات پیش آ رہی ہیں اس لیئے بہتر ین لا جسٹک معا ونت کیلئے فو جی اڈے کا قیامنا گز یر ہے۔غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق چین فو جی اڈے کیلئے جبو تی کے ساتھ دس سال کا معا ہدہ کر ر ہا ہے۔جبو تی میں فی الوقت ،امر یکہ، فرا نس،اٹلی، جا پان اور پا کستان کے امن دستے اپنے فرا ئض سر انجام دے ر ہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :