ٹریفک حادثات میں4افراد زخمی

جمعہ 27 نومبر 2015 14:52

بھکر۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات میں4افرادشدید زخمی ۔ریسکیو1122بھکر نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلاحادثہ ودھے والی روڈنزد گنجے بلوچاں رکشہ اور سائیکل کے درمیان تصادم ہونے سے پیش آیاجس میں عابد نامی شخص شدید زخمی ہوا۔دوسرا حادثہ نوانی شہانی روڈ زیب کانٹا پردوموٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہونے سے پیش آیا جس میں ایک خاتون اور محمد نواز نامی شخص شدید زخمی ہوا ۔تیسرا حادثہ بستی ساندی موٹرسائیکل کے سلپ ہونے سے پیش آیاجس میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :