تفتیش کو میرٹ کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انور رشید

جمعہ 27 نومبر 2015 14:53

بھکر۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ موٴثر کردار ادا کررہا ہے، پنجاب بھر میں تمام انکوائریوں کی تفتیش کو میرٹ کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب انور رشید نے سرکل آفس بھکر کے دور ہ میں کیا۔ڈی جی پنجاب نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بھکر کو ہدایت کی کہ باقی انکوائریوں اور مقدمات کو جلد از جلد میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے اور پینڈنگ چالانوں کو بھی فوری طور پر عدالت میں جمع کروایا جائے۔