زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 82 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہو گئے

جمعہ 27 نومبر 2015 14:54

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 82 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 نومبر 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 19 ارب 82 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 67 کروڑ 66 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 5 ارب 15 کروڑ 16 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 20 نومبر 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے 14 ارب 67 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 14 ارب 58 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھے۔

متعلقہ عنوان :