سیاسی اکابرین کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے تمام صوبے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، قائم مقام سپیکر

جمعہ 27 نومبر 2015 14:56

اسلام آباد ۔27نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے رولنگ دی ہے کہ سیاسی اکابرین کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے تمام صوبے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائم مقام سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اکابرین کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے تمام صوبے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

سیاست دان گھروں میں بیٹھ کر کام نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نعیمہ کشور خان نے کہا کہ اکرم خان درانی پر ریموٹ کنٹرول حملہ قابل مذمت ہے۔ سیاست دانوں کو عوام سے رابطہ کے لئے باہر جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) اور علماء کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ مساجد‘ سکولوں اور علماء پر حملے افسوسناک ہیں۔ یہ ہمارے خلافا یک سازش ہے۔ اسلام اور شریعت اور فرقہ واریت کے خاتمے پر بات کرنے کی وجہ سے ہمیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے مذمتی قرارداد منظور کرائیج ائے۔ شہداء اور زخمیوں کے لئے معاوضوں کا اعلان کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :