جی سیون سیکٹر اسلام آباد میں گیس کی صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی،وزیر مملکت انجینئر جام کمال خان
جمعہ 27 نومبر 2015 14:57
اسلام آباد ۔27نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت انجینئر جام کمال خان نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ جی سیون سیکٹر اسلام آباد میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ آرہا ہے‘ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے اسلام آباد بالخصوص سیکٹر جی سیون میں گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت انجینئر جام کمال نے کہا کہ سیکٹر جی‘ گیس پائپ لائن کا آخری حصہ بنتا ہے۔
اس کا سروے کرایا گیا ہے۔ جی سیون ون‘ ٹو اور تھری سیکٹروں میں یہ مسئلہ آرہا تھا۔ سیکٹر ٹو اور تھری میں بہتر ہوگیا ہے جبکہ جی سیون ون میں ابھی مسئلہ موجود ہے۔ اس میں بارہ ہزارہ کنکشن ہیں۔(جاری ہے)
جی سیون ون میں کام ہو رہا ہے ۔ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔توجہ مبذول نوٹس پر ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت انجینئر جام کمال نے کہا کہ پاکستان میں پچاس فیصد توانائی گیس کے ذریعے پیدا ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ صنعتوں میں بھی گیس استعمال ہوتی ہے۔ ہمارے گیس کے ذخائر کم ہوگئے ہیں۔ گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے ساتھ ساتھ ہمیں گیس کے انتظامات کے لئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ ہم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ گیس و تیل کی دریافت کے لئے کارکردگی نہ دکھانے والی کمپنیوں کے لائسس منسوخ کئے ہیں۔ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں گیس اور تیل کی تلاش جاری ہے۔ دسمبر میں تاپی پائپ لائن کا ترکمانستان میں افتتاح ہوگا۔ یہ منصوبہ تین سے چار سال میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت دور کرنے کے لئے ایل این جی سمیت دیگر متبادل ذرائع پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کی تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت میں دلچسپی بھی کم ہوگئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.