احمد شہزاد کی انگلینڈ کیخلاف دوسر ے ٹی ٹونٹی میں شرکت بھی مشکوک

جمعہ 27 نومبر 2015 14:58

احمد شہزاد کی انگلینڈ کیخلاف دوسر ے ٹی ٹونٹی میں شرکت بھی مشکوک

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کی انگلینڈ کے خلاف آج شیڈول دوسر ے ٹی ٹونٹی میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 24سالہ احمد شہزاد ڈائریا کا شکارہونے کے باعث اس وقت دبئی کے ہسپتال میں زیر علا ج ہیں جس کے باعث ان کی آج رات 9بجے شیڈول دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی شرکت مشکوک ہے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق احمد شہزاد ہیضہ کا شکار ہوئے تھے ،طبیعت کی بہتری کیلئے ڈاکٹرز سے ڈرپ بھی لگوائی لیکن تاحال ان کی ٹیم میں شمولیت بارے کچھ بھی کہناقبل از وقت ہے ۔

ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کے لاڈلے احمد شہزاد شادی کے بعد سے لگاتار مسائل کا شکار ہیں اور کبھی ان کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تو کبھی وہ بیمار پڑ جاتے ہیں ۔ یاد رہے کہ احمد شہزا د انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کا حصہ بھی تھے لیکن پہلے تین ون ڈے میں ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بن سکی تھی تاہم آ خری ون ڈے میں انہیں موقع ملا لیکن وہ صرف تیرہ رنز ہی بنا پائے اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز شروع ہوئی تو بد قسمتی سے احمد شہزاد کو بیماری نے گھیر لیا ۔