پودوں کی بہتر نشوو نما کیلئے صحت مند زمین منتخب کریں۔ماہرین زراعت

جمعہ 27 نومبر 2015 15:00

سلانوالی۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ پودوں کی بہتر نشوو نما کیلئے زمین صحت مند ہونی چاہیے تاکہ فصلوں کی اچھی پیداوار حاصل کی جاسکے ۔ نامیاتی مادہ زمین کی کیمیائی طبعی اور بائیولوجیکل خصوصیات کو متاثر کرتا ہے۔ زیادہ نامیاتی مادے کی حامل زمین میں زمینی جاندار بیکٹیریا اور فنجائی بہتر انداز میں کیمیائی عوامل سرانجام دیتے ہیں جو زمین کی زرخیزی بڑھانے کا سبب بنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نامیاتی مادے کا استعمال غیر نامیاتی مادوں کی کارکردگی کو بھی بڑھا دیتا ہے۔ زیادہ نامیاتی مادے والی زمین کی پانی جزب کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے جو خشک سالی کے دوران پودوں کو پانی مہیا کرتی ہے۔ اس لیے زمین کے اندر نامیاتی مادے کی مقدار بڑھانے کیلئے گوبر کی گلی سڑی کھاد ،پولٹری کھاد ،سبز کھاد اور فصلوں کے بچے ہوے حصے کا استعمال ضروری ہے۔ کیمیائی کھادیں زرخیزی کو بحال رکھنے کے ساتھ پیداوار بڑھانے کا سبب بنتی ہیں۔