اس میں کوئی شک نہیں وعدہ خلافی کر نا سب سے بڑ ادھوکا ہے ‘فلم سٹار میگھا

جمعہ 27 نومبر 2015 15:12

اس میں کوئی شک نہیں وعدہ خلافی کر نا سب سے بڑ ادھوکا ہے ‘فلم سٹار میگھا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں وعدہ خلافی کر نا سب سے بڑ ادھوکا ہے ‘میں غصے پر قابونہیں پاسکتی چاہے کسی سے تعلق ہی ختم کیوں نہ ہوجائے ‘اپنی مر ضی کے مطابق فیصلے کرتی ہوں دوسروں کی مداخلت پسند نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں فلم سٹار میگھا نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کوشش کرتیں ہوں کہ مجھے غصہ نہ آئے اور جب مجھے غصہ آجاتا تو پھر دنیا کی کوئی طاقت اسکو روک نہیں سکتی‘ غصے میں آکر اگر کسی سے مجھے تعلق بھی ختم کر نا پڑ جائے تو میں ا س سے گر یز نہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ بچپن سے لیکر آج تک میں نے کبھی اپنی زندگی میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا اور نہ آئندہ اپنی زندگی میں مداخلت برداشت کر وں گی بلکہ میں من ومانی کر نیوالوں میں سے ہوں ۔