گلوکارہ ستارہ علی کے نئے گانے ”مو لا “کی لانچنگ کردی گئی

جمعہ 27 نومبر 2015 15:12

گلوکارہ ستارہ علی کے نئے گانے ”مو لا “کی لانچنگ کردی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) گلوکارہ ستارہ علی کے نئے گانے ”مو لا “کی لانچنگ کردی گئی جبکہ مذکورہ تقر یب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ انکے دوستوں نے بھی بھر پور شر کت کی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس تقریب میں ستارہ علی نے اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ہے ستارہ علی نے بتایاکہ یہ ان کی پہلی لانچنگ ہے جس کے لیئے وہ بہت زیادہ بیتاب ہیں اور انہیں اس کی خوشی اس لیئے بھی زیادہ ہو رہی ہے کہ ان کی سالگرہ بھی اسی دن ہے اور وہ یہ دونوں خوشیاں میں نے ایک ساتھ منائی ہیں اس میں ان کی بہت زیادہ محنت شامل ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ ان کے اس گانے کو پذیرائی بھی دی جائیگی۔