اداکارہ بپاشا باسو کا چہرہ جل گیا

جمعہ 27 نومبر 2015 15:21

اداکارہ بپاشا باسو کا چہرہ جل گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء)فلموں کے سیٹس پر اکثر اوقات مختلف قسم کے حادثات رونما ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ تاہم معروف بولی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کا سیٹ پر اچانک چہرہ جلنے کا واقعہ محض حادثہ نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا چہرہ اور بازو انکے ہیئر سٹائلسٹ کی لاپرواہی سے جلے ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے کے رونما ہونے کے بعد اداکارہ کی طرف سے جلے ہوئے چہرے اور بازو کی تصاویر سماجی روابط کی سائٹس پر بھی شیئر کی گئیں۔

واضح رہے اداکارہ کی طرف سے ہیئر سٹائلسٹ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر گرم ہیئر ٹانگ انکے چہرے اور بازو پر گرایا ہے جس کی بنا پر وہ زخمی ہوئیں۔دریں اثناء فوری طبی امداد کے بعد اداکارہ کے لئے نئے ہیئر سٹائلسٹ کا بندوبست کر دیا گیا