منٹو پر فلم بناؤنگی‘ عرفان اس کا دیوانہ ہے‘ نندیتا

جمعہ 27 نومبر 2015 15:31

منٹو پر فلم بناؤنگی‘ عرفان اس کا دیوانہ ہے‘ نندیتا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ نندیتا داس نے سعادت حسن منٹو پر فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار عرفان خان کو بطور منٹو لینے پر کوئی اعتراض نہ ہو گا کیونکہ عرفان خان خود منٹو کی تحریروں کا دیوانہ ہے اور وہ اردو بولنے والا زبردست اداکار ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم کے سکرپٹ پر کام شروع ہے جو تکمیل کے قریب ہے انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ لاہور یا ممبئی میں کرنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نئے پراجیکٹ کیلئے ابھی پروڈیوسر کی بھی تلاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ پراجیکٹ آسان نہیں اس لئے سخت محنت کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہالی وڈ سے اچھی آفر ہوئی تو ضرور کرونگی۔

متعلقہ عنوان :