کرشمہ کپور اور سنجے کپور کے درمیان طلاق کا معاملہ ایک بار پھر برے موڑ پر پہنچ گیا

جمعہ 27 نومبر 2015 15:34

کرشمہ کپور اور سنجے کپور کے درمیان طلاق کا معاملہ ایک بار پھر برے موڑ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی طلاق کا معاملہ ایک بار پھر برے موڑ پر آن پہنچا۔

(جاری ہے)

کرشمہ جو کہ گزشتہ سال سے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کبھی بحال ہونے اور کبھی ٹوٹنے کے مراحل سے گزر رہی ہیں حال ہی میں اس جوڑے نے باہمی اتفاق سے خلع کے لئے درخواست دائر کی تھی تاہم اب خبریں ہیں کہ کرشمہ نے یہ پٹیشن واپس لے لی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ سنجے اس پٹیشن میں مشروط کی گئی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ کرشمہ کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے مختصر طور پر بتایا کہ انکی موکلاء یہ پٹیشن واپس لینے کیلئے غور کر رہی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔