بنگلہ دیش ‘ نامعلوم مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ سے شخص جاں بحق ‘تین زخمی

جمعہ 27 نومبر 2015 15:37

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش میں نامعلوم مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور امام سمیت 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوگرا ضلع میں واقع ایک مسجد میں نماز اداکرنے والے افراد پر تین نامعلوم مسلح حملہ آورں نے فائرنگ شروع کر ی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور امام مسجد سمیت 3 زخمی ہو گئے۔واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے ‘پولیس نے حملہ آورں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :