وائٹ ہاؤس کا جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش پر مشتبہ شخص گرفتار

جمعہ 27 نومبر 2015 15:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کا جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق مشکوک شخص وائٹ ہاوس کے جنوبی طرف سے جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس پر سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس شخص گرفتار کر لیا۔صدر باراک اوباما تھینکس گیونگ ڈے پر اپنی فیملی کے ساتھ وائٹ ہاوس میں موجود تھے۔ مشکوک شخص کے ہاتھ میں ایک لفافہ بھی تھا اور اس نے اپنا جسم امریکی پرچم سے لپیٹا ہوا تھا۔ واقعہ کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :