جنوبی کوریا ‘فضائیہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر جیٹ طیاروں کی مرمت پر آنے والی لاگت کا 90 فیصد بچانے کا منصوبہ

جمعہ 27 نومبر 2015 15:37

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) جنوبی کوریا کی فضائیہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر اپنے جیٹ طیاروں کی مرمت پر آنے والی لاگت کا 90 فیصد بچا رہی ہے۔کوریا ٹائمز کے مطابق جنوبی کوریا کی فضائیہ ایف 15 کے انجن کے لیے ہائی پریشر ٹربائنز کی پلیٹیں امریکہ سے حاصل کرنے کے بجائے تھری ڈی پرنٹرز کے ذریعے تیار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق ایک پرزے کے لیے 34 ہزار ڈالر امریکہ کو دینے اور 60 روز انتظار کرنے کے بجائے فضائیہ یہی پرزہ 2550 ڈالر میں 30 روز کے اندر تیار کر لیتی ہے۔جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ تھری ڈی پرنٹنگ سے تیار کیے گئے پرزوں کی منظوری جنرل الیکٹرک نے دی ہے ‘جنرل الیکٹرک امریکی جیٹ طیارے ایف 15 کے انجن تیار کرتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان پرزوں کی وجہ سے فضائیہ نے اس سال تین لاکھ 21 ہزار ڈالر کی بچت کی ۔

متعلقہ عنوان :