جنوبی کوریا کے الیکٹرونکس کمپنی ” ایل جی ڈسپلے “ نے او ایل ای ڈی کے پیداواری پلانٹ میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

جمعہ 27 نومبر 2015 15:38

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) جنوبی کوریا کے الیکٹرونکس کمپنی ” ایل جی ڈسپلے “ نے او ایل ای ڈی کے پیداواری پلانٹ میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ شمالی کوریا کی سرحد کے قریب پاجو میں لگائے جانے والے پلانٹ پر ایک سو کھرب وان کی لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

ایل جی حکام کے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آرگینگ لائیٹ ایمٹنگ ڈائیوڈ کے پیداواری یونٹ پر پہلے مرحلے میں ساڑھے اٹھارہ کھرب وان خرچ کئے جائیں گے جبکہ یونٹ سے او ایل ای ڈی کے پیداواری 2013ء کی پہلی ششماہی میں شر وع ہو جائیگی۔

ایل جی ڈسپلے کے سی ای او ھان سینگ بیوم نے آرگینگ لائیٹ ایمٹنگ ڈائیوڈ پر سرمایہ کاری کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پلانٹ او ایل ای ڈی کی عالمی انڈسٹری کا مرکز ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :