خواتین کو بھی معاشرے میں ترقی کر نے کا حق ہے‘ڈاکٹر عشرت سجاد

جمعہ 27 نومبر 2015 15:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء)محکمہ تعلیم کے آفیسر نے امتحانات میں طلبہ کے ساتھ نا زیباسوالات پوچھنے کر اپنی گندگی ذہینت کی عکاسی کی ایسے کرپٹ اور گندگی زہینت کی سوچ رکھنے والے پروفیسر کو کڑی سے کڑی سزاد ی جائے کسی کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کر نے والے پروفیسر کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور طلبہ کو قرین انصاف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میرپور ضلع کی جنرل سیکرٹری محتر مہ ڈاکٹر عشرت سجاد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ خواتین کو بھی معاشرے میں ترقی کر نے کا حق ہے مگر پروفیسر کے عہدے پر پڑھ لکھ کر ترقیا ب ہونے والے ایسے کالے بھڑیوں کو بھی نظر میں رکھنا چاہے استاد یا پروفیسر باپ کا درجہ رکھتا ہے جو معاشرے کے بچوں کی تربیت باپ بن کر کرتا ہے ایسیا کالے بھڑئے کے باعث دیگر پروفیسرز کے سر بھی جھک چکے ہیں طلبہ کے ساتھ غلط سوال جواب کر نا اور ذاتی زندگی کے بارے میں سوال کرنا معاشرے پر بد نما داغ ہے اور یہ ایسا نشان ہے جو کبھی نہیں مٹتاڈاکٹر عشرت سجاد نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میرپور مطالبہ کرتی ہے کہ گندگی سوچ رکھنے والے پروفیسر کے روپ میں چھپے بھڑیئے کے خلاف مقدمہ چلائیں اور ایسے کڑی سے کڑی سزادی جائے تاکہ کوئی کبھی کسی سے ایسے نازیبا سوالات کر نے سے پہلے اپنی اوقات اور سزا کو بھی یاد رکھے ۔