Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی‌آئی کا جلسہ روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

جلسہ ہر صورت ہو گا، تحریک انصاف ڈٹ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 15:53

اسلام آباد : پی ٹی‌آئی کا جلسہ روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء) : ترامڑی چوک پر پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان کو جلسے کی اجازت نہ ملی، لیکن پی ٹی آئی کی ریلیوں کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور راول ڈیم روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جس کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو گیا ہے .

(جاری ہے)

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ پولیس ریلیوں کو جلسے میں شرکت سے روکے جبکہ عمران خان کو بھی جلسے سے خطاب نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری ترامڑی چوک پر جلسہ گاہ کے اطراف میں تعینات ہے .الیکشن کمیشن کا بھی کہنا ہے کہ عمران خان کا جلسہ قواعد کی خلاف ورزی ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات