راولپنڈی : پرویز مشرف سنگین غداری کیس ، عدالت نے از سر نو تحقیقات کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 16:17

راولپنڈی : پرویز مشرف سنگین غداری کیس ، عدالت نے از سر نو تحقیقات کا ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء) : سنگین غداری کیس میں فیصبہ سناتے ہوئے عدالت نے از سر نو تحقیقات کا حکم دے دیا . تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت میں جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا. خصوصی عدالت نے پرویز مشرف غداری کیس میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو تحقیقات کا اختیار دینے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ درست نہیں، یہ اختیار صرف ایف آئی اے کو حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے پرویز مشرف غداری کیس میں ایف آئی اے کو از سرٍ نو تفتیش کا حکم دے دیا، سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اس کیس میں پرویز مشرف، زاہد حامد ،شوکت عزیز اور جسٹس (ر) عبد الحمید کے بیانات دوبارہ ریکاڈ کیے جائیں اور نئے بیانات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ 17 دسمبر سے قبل جمع کروائی جائے .

متعلقہ عنوان :