گورنرخیبرپختونخوا نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے سرجن اورایجنسی ہیڈکوارٹروانا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا

جمعہ 27 نومبر 2015 16:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمدخان نے جنوبی وزیرستان کے صدرمقام وانا کے دورہ کے دوران عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے ایجنسی سرجن اورایجنسی ہیڈکوارٹروانا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فوری طورپر معطل کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنرنے کہا کہ قبائل اور خصوصاَ وزیرستان کے قبائل پہلے ہی کافی مشکلات سے گزرچکے ہیں اس صورتحال میں صحت اورعلاج معالجہ کے شعبہ میں سہولیات کی فراہمی میں غفلت اور کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے مذکورہ افسران کے خلاف ضروری محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :