آئی ایم ایف کے دباؤ پر ٹیکس میں اضافہ خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ زیادتی ہے،ذوالفقارعلی خان
جمعہ 27 نومبر 2015 16:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے دباؤ پر وفاقی حکومت کی جانب سے 313 درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری بڑھانے اور مسائل اور مشکلات کے شکار عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیلنے کے لئے 40 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو متوسط طبقے بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم قرار دیا ہے اور وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم دسمبر سے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے 3104 ارب روپے کا مطلوبہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے اور ٹیکس خسارے سے بچنے کیلئے آئی ایم ایف کے دباؤ پر 40 ارب روپے کا ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی ہے لیکن مہذب ممالک بجلی ‘ پٹرول ‘ پانی ‘ آٹے ‘ چاول ‘ دال ‘ گوشت ‘ ڈیری اشیاء ‘ پھولوں ‘ سبزیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسی عام استعمال کی چیزوں پر ٹیکس لگانے یا بڑھانے سے اجتناب کرتے ہیں کیونکہ اس ٹیکس کا اثر گھوم پھر کر صرف کمزور طبقے کو متاثر کرتاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.