کامونکے،ریلوے لائن عبور کرتے موٹرسائیکل سوار 2دوست ریل گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق

جمعہ 27 نومبر 2015 16:21

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار 2دوست ریل گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کسوکے کا 18سالہ محمد حسن ولد حاجی منشاء اپنے دوست 13سالہ محمد عادل ولد رمضان جنجوعہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر کامونکے میں واقع پیٹرول پمپ سے ٹریکٹر کیلئے ڈیزل لینے آیا واپسی پر جب وہ چوہدری عبدالوکیل خاں پارک روڈ کے نزدیک ریلوے پھاٹک پر پہنچے تو پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے سائیڈ سے ریلوے لائن عبور کرنے لگے کہ موٹرسائیکل بند ہوگئی اسی اثناء میں لاہور سے آنیوالی ریل گاڑی انہیں کچلتی ہوئی گزر گئی جس سے دونوں دوست کی نعشیں اور موٹرسائیکل ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی متوفیاں کے اہل خانہ دھاریں مارتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچے جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا جبکہ متوفی حسن کا والد منشاء اپنے بیٹے کی نعش دیکھ کر بیہوش ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا،بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد متوفیان کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :