پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ کیخلاف اپوزیشن کا گرینڈ الائنس قائم کرنے پر غور
پارٹی رہنماوٴں کیخلاف مقدمات بنانے ،ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے سمیت انتقامی کارروائیوں پر سنوائی نہ ہونے پراحتجاج کا فیصلہ ،ذرائع
جمعہ 27 نومبر 2015 16:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کی قیادت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پارٹی رہنماوٴں کے خلاف مقدمات بنانے اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے سمیت انتقامی کارروائیوں پر سنوائی نہ ہونے پر ن لیگ کی حکومت کے خلاف سخت عوامی احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پریس کلبوں کے باہر اور اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور اگلے مرحلے میں اہم سڑکوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی اہم قومی منصوبوں میں حکومت کی عدم دلچسپی، میگا پروجیکٹس میں مبینہ کرپشن اورترقیاتی منصوبوں میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گی، حکومتی کرپشن اورناقص کارگردگی کو وائٹ پیپر کی صورت میں عوام کے سامنے لایا جائے گا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے حکمراں لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے، دبئی میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری حکومتی رویے اور انتقامی کارروائیوں پر اہم رہنماوں سے تفصیلی مشاورت کررہے ہیں۔
اہم ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی نے اس صورت حال پر اپوزیشن کی اہم جماعتوں تحریک انصاف، اے این پی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور غور کیا گیاکہ حکمراں لیگ کے پارلیمانی جماعتوں کے نظر انداز کرنے کے رویے اور انتقامی کارروائیوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس قائم کرنے اور حکمراں لیگ کی پالیسیوں کے خلاف مشترکہ احتجاج کرنے بھی ان پارلیمانی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کرے گی اور حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں مذمتی قراردادیں بھی جمع کرائی جائیں گی، اگر ضروری سمجھا گیا تو پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.