کراچی ،حساس اداروں کی کارروائی ،طارق روڈ سے دہشت گرد بابر بوبی گرفتار

جمعہ 27 نومبر 2015 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) حساس اداروں نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتا رکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد بابر عرف بوبی کو گرفتا رکرلیا ہے ۔ملزم 2011میں گھاس منڈی کے رمی کلب میں ہونے والے دھماکے میں ملوث بتایا جاتا ہے ۔دھماکے میں 15افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔بابر عرف بوبی 2011میں بھی گرفتار ہوچکا ہے ۔ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :