وزیر اعظم نوازشریف کااکرم درانی کو فون، وفاقی وزیر کی خیریت دریافت کی

جمعہ 27 نومبر 2015 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نوازشریف نے وفاقی وزیر اکرم درانی پر بنوں میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے وفاقی وزیر اکرم خان درانی کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم نے اکرم درانی کے قافلے پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی اور واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس و مزمت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو معاف نہیں کیا جائیگا، کسی کو خوف اور دہشتگردی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :