سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مانچسٹر کی سب سے بڑی کرسمس مارکیٹ کو بند کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 16:32

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء) : مانچسٹر کی سب سے بڑی کرسمس مارکیٹ کو سکیورٹی خدشات کے پیشٍ نظر بند کر دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق کرسمس مارکیٹ کو پولیس نے خالی کرواتے ہی علاقہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے. البرٹ اسکوائر واقعہ کے بعد مشتبہ گفتگو پر ایک 19 سالہ نوجوان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے. پولیس آفیسرز نے کتوں اور ڈیٹکٹرز کی مدد سے ٹاؤن ہال کا جائزہ لیا.

(جاری ہے)

وردی میں ملبوس پولیس آفیسرز نے لڑکی کے جھونپڑوں کے نیچے بھی ٹارچ کا استعمال کرتے ہوئے پوری طرح جائزہ لیا. جی ایم پی کے ترجمان کے مطابق پولیس کو صبح 4 بجکر 5 منٹ پر مانچسٹر کے سٹی سینٹر میں واقعہ کرسمس مارکیٹ سے متعلق 999 پر ایک کال موصول ہوئی جس کے بعد ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ مارکیٹ میں ایک پیکٹ چھوڑا گیا ہے. تاہم پولیس نے مارکیٹ کو پوری طرح اپنے حصار میں لے رکھا ہے . مارکیٹ کو کلئیر قرار دئے جانے تک مارکیٹ کو خالی ہی رکھا جائے گا تا کہ کسی بھی سکیورٹی خطرے سے عوام کو بچایا جا سکے.

متعلقہ عنوان :