پنجاب میں گائے کو لگائے جانے والے انجکشن سے حاصل کردہ دودھ سے مضر صحت اثرات کا انکشاف

معدے کے السر،جوڑوں کے درد اور فالج سمیت کینسر کی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ

جمعہ 27 نومبر 2015 16:36

پنجاب میں گائے کو لگائے جانے والے انجکشن سے حاصل کردہ دودھ سے مضر صحت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) پنجاب میں گائے کو لگائے جانے والے انجکشن سے حاصل کردہ دودھ سے مضر صحت اثرات کا انکشاف ہوا ہے، معدے کے السر،جوڑوں کے درد اور فالج سمیت کینسر کی بیماریاں لاحق ہونے لگیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ گائے کے دودھ کی پیداوار بڑھانے کی غرض سے لگائے جانے والے امپورٹڈ انجکشن(آر بی ٹی ایس) کے پنجاب میں بڑی تعداد کے اندر بھینسوں کو لگانے سے دودھ کے مضر صحت اثرات سامنے آئے ہیں، امریکہ میں گائے کو لگائے جانے والے انجکشن پاکستان میں بھینس کو لگانے سے انسانی جسم میں امراض پیدا ہوئے،ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے متعدد ممالک میں اس انجکشن پر پابندی ہے تاہم پاکستان میں لیبارٹریز ٹیسٹ نہ ہونے کے باعث مذکورہ انجکشن کا مسلسل استعمال کیا جارہا ہے ،ڈرگ اتھارٹی کو مذکورہ انجکشن بارے کمپنی کے زیر اہتمام امریکی ماہرین کی طرف سے بریفنگ دی گئی تاہم بریفنگ میں بھی انکشاف ہوا یہ انجکشن امریکہ میں صرف گائے فارمر کو فراہم کیا گیا جبکہ بھینسوں کے لئے تجویز نہیں کیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ انجکشن سے خطرناک نتائج اس وقت سامنے آئے جب اس کالیبارٹری ٹیسٹ کیا گیا،بچوں سمیت بڑوں کو معدے کے السر،جوڑوں کے درد اور فالج سمیت کینسر کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں

متعلقہ عنوان :