عوامی مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے ، کسی کو بھی قانون اور ضوابط بائی پاس نہیں کرنے چاہیے ; وفاقی وزیر مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی سردار یوسف

جمعہ 27 نومبر 2015 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے ، کسی کو بھی قانون اور ضوابط بائی پاس نہیں کرنے چاہیے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اس لئے عوام ہمارے پاس اپنے مسائل لے کر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے ارکان پارلیمنٹ کے حوالے سے جو بیان دیا ہے کہ انہوں نے نادرا میں جو لوگ بھرتی کئے ہیں اس کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں انہوں نے کہا کہ نادرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون اور ضوابط کے مطابق لوگوں کو ملازمتیں دیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نظام کو بہتر بہت زیادہ اقدامات اٹھا رہی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارش کرتے ہیں کہ کسی کا حق مارنا ناجائز ہے جبکہ مستحق کو حق دلانا چاہیں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون اور ضوابط بائی پاس کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے