اسلام آباد : اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌میں‌ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 16:41

اسلام آباد : اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌میں‌ردو بدل کی سمری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء) : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔ اوگرا نے سمری میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ پانچ پیسے کمی کی سفارش کی ہے، سمری میں اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 79پیسے اور ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 36 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 42 پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں 87پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کی منطوری کے بعد ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی ردو بدل کا اعلان کیا جائے گا۔