اوکاڑہ :مخالف کی فصل اجاڑنے پر 28افراد پر مقدمہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 16:44

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔27 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ کے نواح میں زرعی رقبہ پر قبضہ کر نے کی غرض سے 28افراد نے فصل اجاڑ دی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ بھائی شیخوکا کے محمد خاں کے زرعی رقبہ پر ملزمان شاہ نواز،مقبول احمد اور سخی محمد وغیر ہ 17نامزد اور 11نامعلوم آئے جنہوں نے زرعی رقبہ پر قبضہ کر نے کی کوشش میں فصل گندم پر ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلانا شروع کر دیا۔ جس سے تمام فصل تباہ ہو گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے