Live Updates

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا 15 منٹ پہلے خط ملا ، اطلاع ہے کہ جلسہ گاہ سے 15 کلو میٹر پہلے روکنے کی کوشش کی جائے گی ، ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 16:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء) : ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو صرف پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے احکامات ملے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جلسہ گاہ جانے والے تمام راستے بند کر دئے گئے ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا پندرہ منٹ پہلے خط ملا ، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ صرف عمران خان کو روکا جا رہا ہے ، ہمیں اطلاع ہے جلسہ گاہ سے پندرہ کلو میٹر پہلے روکنے کی کوشش ہو گی. واضح رہے کہ پولیس کے روکنے کے باوجود عمران خان جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات