اوکاڑہ:لاکھوں مالیت کا جعلی چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 16:46

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔27 نومبر۔2015ء)اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں جعلی چیک دینے پر ایک شخص کو گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی چک 40ڈی کے سلیم کو محلہ مبار ک علی چنڈور کے نواز نے 9لاکھ 60ہزار کا چیک دیا ‘جو بنک سے ڈس آنر ہو گیا جس پر ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پرپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیااور تفتیش شروع کر دی ہے ۔