پنجاب حکومت نے مظفر گڑھ میں پانچویں تحصیل بنانے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 27 نومبر 2015 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے مظفر گڑھ میں پانچویں تحصیل بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پانچویں تحصیل چوک سرور شہید کے نام سے بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے مظفر گڑھ میں پانچویں تحصیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، پانچویں تحصیل چوک سرور شہید کے نام سے بنائی جائے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے تحصیل بنانے کی اصولی طور پر منظوری دیدی۔

اس وقت ضلع مظفر گڑھ کی چار تحصیلیں مظفر گڑھ ، کوٹ ادو ، لیہ اور علی پور ہیں۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی امور کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کی اور نئی تحصیل بنانے کے فیصلے پر شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :