ڈی سی او لاہورنے شہر کے اندر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کی جانب سے لگائے بینرز نہ ہٹائے جانے کا شدید نوٹس لے لیا

جمعہ 27 نومبر 2015 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر کے اندر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کی جانب سے لگائے بینرز نہ ہٹائے جانے کا شدید نوٹس لے لیا ہے ۔ تمام ٹاؤنز کو بینرز آج ہر صورت میں اتارنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہو رمیں بلدیاتی انتخابات31اکتوبر کو ہوئے ہیں ۔جس کی وجہ سے گلی محلوں اورشاہراؤں کی جانب امیدواروں اور پارٹیوں نے اپنے اشتہاری بینرز آویزاں کیے ہیں 27دن گزر جانے کے باجوود بھی اکثر علاقے سے انتخابی بینرز ، ہولڈر اور سٹیمرز نہ اترئے جا سکتے جس کا ڈی سی لاہو رنے نوٹس لیتے ہوئے تمام ٹاؤنز کو آج ہر صورت میں یہ کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں

متعلقہ عنوان :