گندھارا نسان جیپ نے مارکیٹ میں دوبارہ آنے کے لئے پر تولنا شروع کر دیئے

جمعہ 27 نومبر 2015 16:56

گندھارا نسان جیپ نے مارکیٹ میں دوبارہ آنے کے لئے پر تولنا شروع کر دیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) گندھارا نسان جیپ نے پاکستانی مارکیٹ میں دوبارہ انٹری کے لئے پر تولنا شروع کر دیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گندھارا نسان سپورٹس کار نے دوبارہ مارکیٹ میں آنے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ گاڑیاں ری لانچ کر رہے ہیں تاہم آنے والے ماڈلز کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2016ء میں کاروں کی اسمبلی دوبارہ شروع کی جائے گی اور ڈیلرز بھی استوار کر لئے گئے ہیں۔ واصح رہے کہ گندھارا کو قلی خان خٹک فیملی کنٹرول کر رہی ہے اور جنرل ٹائر کی بھی مالک ہے اور اس نے 1996ء اور 2014ء کے درمیان 2573 نسان سنی کاریں تیار کی تھیں تاہم لیزنگ کمپنیوں کے دباؤ کے بعد یہ مالیاتی بحران کا شکار ہو گئی تھی۔