حکومت قطر کے ساتھ ایل این جی کے 16ارب ڈالرز کے معاہدے پر منقسم ہے ، میڈیا رپورٹس

جمعہ 27 نومبر 2015 16:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) حکومت قطر گیس کے ساتھ ایل این جی کے سولہ ارب ڈالرز کے معاہدے پر منقسم ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور قطر کے اداروں کے درمیان پندرہ سالوں کے لئے گیس درآمد کرنے کے حوالے سے ڈیل پر حکومت منقسم دکھائی دیتی ہے ایک کابینہ رکن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ای سی سی کے اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں میں کئی اختلافات سامنے آئے ہیں رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایل این جی کے ایشوز پر وزراء اور دیگر سینئر حکام کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے سینیٹر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا ہے کیونکہ ایل این جی سیلز اینڈ پرچیز معاہدے کو ای سی سی میں لایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ای سی سی کو کمرشل معاہدے میں کیوں ملوث کیا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :