ضلعی عدالت نے ججز نطر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا

جمعہ 27 نومبر 2015 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) ضلعی عدالت نے ججز نطر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ جمعہ کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام کی عدالت میں ججز نظربندی کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے وکیل محمد الیاس اور استغاثہ کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عامر نذیر طابش پیش ہوئے۔ عدالت میں سابق صدر کے وکیل نے ملزم کی عدالت سے مکمل استثنیٰ کی درخواست کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے ملزم کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :