شیخوپورہ میں ایک 12سالہ ملزم کے ہاتھوں تین سالہ معصوم بچی سے مبینہ زیادتی ثابت ہونے کے باوجود پولیس نے 12سالہ ملزم کو بے گناہ قرار دے دیا

جمعہ 27 نومبر 2015 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) شیخوپورہ میں ایک 12سالہ ملزم کے ہاتھوں تین سالہ معصوم بچی سے مبینہ زیادتی ثابت ہونے کے باوجود پولیس نے 12سالہ ملزم کو بے گناہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب 12سالہ ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو ملزم کے وکیل نے مقدمہ پر بحث کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم پولیس تفتیش میں بے گناہ ہے جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے عدالت کو بتایا کہ ان کی عدالت سے باہر صلح ہوگئی ہے مذکورہ 12سالہ ملزم ہمارا ملزم نہیں ہے اس لئے وہ ملزم کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عدالت کے پاس جو ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ ہے اس میں ملزم کی جانب سے کی گئی زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :