جنرل ضیا الحق نے12سال،جنرل پرویز مشرف و جنرل موسی خان نے8,8 سال تخت سنبھالا

سب سے کم مدت عہدہ پر لفٹننٹ جنرل گل حسن 3ماہ13دن جبکہ ملک کے پہلے جنرل سر فرینک مسروی صرف6ماہ25دن عہدے پر فائز رہے

جمعہ 27 نومبر 2015 17:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان کے پہلے چیف آف آرمی سٹاف کے طور پرجنرل سر فرینک مسروی (15 اگست 1947تا 10 فروری 1948) کا نام آتا ہے اس کے بعد جنرل سر ڈوگلس ڈیوڈ گریسی (11 فروری 1948 تا 16 جنوری 1951ء )فیلڈ مارشل ایوب خان (16 جنوری 1951تا 26 اکتوبر 1958ء )جنرل موسیٰ خان (27 اکتوبر 1958تا 17 جون 1966 )جنرل یحیٰی خان (18 جون 1966تا 20 دسمبر 1971 )لفٹننٹ جنرل گل حسن (20 دسمبر 1971تا 3 مارچ 1972)جنرل ٹکّا خان (3 مارچ 1972تا 1 مارچ 1976 )جنرل محمد ضیا الحق (1 اپریل 1976تا 17 اگست 1988ء )جنرل مرزا اسلم بیگ (17 اگست 1988تا 16 اگست 1991 )جنرل آصف نواز (16 اگست 1991تا 8 جنوری 1993ء )جنرل عبدالوحید کاکڑ (8 جنوری 1993تا 1 دسمبر 1996 )جنرل جہانگیر کرامت (1 دسمبر 1996تا 6 اکتوبر 1998)جنرل پرویز مشرف (7 اکتوبر 1998تا 28 نومبر 2007 )جنرل اشفاق پرویز کیانی (29 نومبر 2007تا 29 نومبر 2013) جبکہ موجودہ جنرل راحیل شریف نے29 نومبر 2013کو پاک فوج کی کمانڈ سنبھالی۔

(جاری ہے)

آئین پاکستان کے حصہ بارہ، باب دوم میں افواج پاکستان کامقصدیوں بیان کیا گیا ہے”مسلح افواج، وفاقی حکومت کی ہدایات کے تحت، بیرونی جارحیت یا جنگ کے خطرے کے خلاف پاکستان کا دفاع کریں گی، اور قانون کے د ائرے میں رہتے ہوئے، سول پاور کی امدادکریں گی، جب ایسا کرنے کے لئے کہا جائے“پاک فوج کانصب العین”ایمان، تقویٰ اور ِجہاد فی سبیل اللہ“ ہے۔

متعلقہ عنوان :