وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس اچانک بند ہو گئی ٗ شہریوں کومشکلات کا سامنا

جمعہ 27 نومبر 2015 17:53

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس اچانک بند ہو گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون اور قریبی علاقوں میں موبائل فون اچانک بند ہونے سے شہریوں شہریوں کو موبائل فونز سے کال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتاہم میڈیا پر موبائل فون سروس کی خبر نشر ہونے کے بعد موبائل فون سروس بحال ہو گئی۔واضح رہے کہ ملک میں موبائل فون سروس اہم تقاریب کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی جاتی ہیں ٗ موبائل فون سروس کی معطلی کے حوالے سے عوام کو پہلے آگاہ بھی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :