صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا 16واں اجلاس

مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 8ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 13ارب 55کروڑ سے زائد کی منظوری

جمعہ 27 نومبر 2015 17:54

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء )حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے16 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 8ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 13ارب 55کروڑ 90 لاکھ 26ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے16 ویں اجلاس میں جن8 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ننکانہ صاحب چک 177 تا کرتار پور معمولی کارکان کی تعمیرکیلئے 35 کروڑ 71 لاکھ 30 ہزار روپے، پنجاب حکومت کی جانب سے کنٹرولڈ علاقہ میں پانی کی سہولیات میں توسیع کیلئے 25 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار روپے، ضلع لاہور میں یونین کونسل 117 ، 118 اور 120 میں سیوریج سسٹم کی فراہمی کیلئے 7 ارب 61 کروڑ 8 لاکھ 73 ہزار روپے، ضلع لاہور میں کچا جیل روڈ کراسنگ پر فلائی اوور کی تعمیر اور ایٹ گریڈ روڈ نیٹ ورک کی بہتری کیلئے 1 ارب 5 کروڑ 26 لاکھ 85 ہزار روپے، ضلع راولپنڈی میں گیسٹرو پراجیکٹ فیز ٹو کے تحت محکمہ واسا کی حدود میں زنگ آلود و بوسیدہ پائپ لائینوں کی تبدیلی کے لیے 49 کروڑ 97 لاکھ 94 ہزار روپے ،ضلع بہاولپور میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈانیمل سائنسز کے قیام (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 94 کروڑ 30 لاکھ 13 ہزار روپے، لاہور ٹورسٹ بس سروس (ترمیمی ) کیلئے 23 کروڑ 93 لاکھ 78 ہزار روپے اور ضلع لاہور میں قربان لائین کے مقام پر پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ،کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کی تعمیر کے لیے 60 کروڑ 56 لاکھ 30 ہزار روپے شامل ہیں ۔