صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس7دسمبر کوطلب کرلیا

جمعہ 27 نومبر 2015 18:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) صدرمملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس7دسمبر بروز سوموار طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی ایڈوائس پر وزارت پارلیمانی امور کی سمری منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی کاآئندہ اجلاس 7دسمبر بروز سوموار سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا