لاہور‘ تعمیراتی کاموں کے دوران گیس پائپ لائن کو نقصان، سپلائی معطل

جمعہ 27 نومبر 2015 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) لاہور میں اورنج لائن منصوبے کے تعمیراتی کاموں کے دوران سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن پھٹے سے کئی علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ملتان روڈ پر اورنج لائن منصوبے کے تعمیراتی کاموں کے دوران سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے باعث متعدد علاقوں کو گیس سپلائی معطل ہوگئی۔ پائپ لائن پھٹے کے باعث چوبرجی، اسکیم موڑ، یتیم خانہ، شیراکوٹ،بابوصابو اور بند روڈ سے ملحقہ آبادیوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ حکام کے مطابق پائپ لائن کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کو جلد گیس کی سپلائی بحال ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :