ایس ای سی پی نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ متعارف کرا دیا

جمعہ 27 نومبر 2015 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان کے کیپٹل مارکیٹ ، غیر بینکاری مالیاتی کمپنیوں ، انشورنس اور کارپوریٹ سیکٹر کے ریگولیٹر ، سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ متعارف کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @SECPPakistanکا مقصد سرمایہ کاروں، شراکت داروں کو معلومات کی فراہمی ہے۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے ایس ای سی پی کے ریگو لیٹری ایکشن، نوٹیفیکیشن ، ایس آر اوز اور پریس سٹیٹمنٹ باری بنیادی معلومات مہیا کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :