Live Updates

تحر یک انصاف کا پارٹی چیئر مین عمران خان کیلئے ہیلی کاپٹر اور بلٹ پروف گاڑی خر یدنے کا فیصلہ

عمران خان سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر خان تر ین کا ہیلی کاپٹر اور گاڑی ’’شکر یہ ‘‘کے ساتھ واپس کر دیں گے‘ذرائع

جمعہ 27 نومبر 2015 18:29

تحر یک انصاف کا پارٹی چیئر مین عمران خان کیلئے ہیلی کاپٹر اور بلٹ پروف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف کا پارٹی چیئر مین عمران خان کیلئے ہیلی کاپٹر اور بلٹ پروف گاڑی خر یدنے کا فیصلہ جبکہ پارٹی چیئر مین عمران خان سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر خان تر ین کا ہیلی کاپٹر اور گاڑی ’’شکر یہ ‘‘کے ساتھ واپس کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے جہا نگیر خان تر ین کے ہیلی کاپٹر اور گاڑیاں استعمال کر نے سے پارٹی کے بعض لوگوں کے شدید تحفظات ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کا زیادہ جھکاؤ جہانگیر خان تر ین کی طرف ہے جسکے بعد تحر یک انصاف نے پارٹی چیئر مین عمران خان کیلئے پارٹی کے ڈونرز کے تعاون سے ایک ہیلی کاپٹر اور بلٹ پروف گاڑی خر یدنے کا فیصلہ کیا ہے اور آنیوالے دنوں میں اس حوالے سے باقاعدہ خر یداری کی جائیگی اور عمران خان جہا نگیر خان تر ین کا ہیلی کاپٹر اوربلٹ پر وف گاڑی شکر یہ کے ساتھ واپس کر دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :