رواں سال پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے،بی ایس ایف چیف کا الزام

رواں سال بین الاقومی سرحد پردراندازی کی 62 کوششیں کی گئیں گزشتہ سال یہ اعدادوشمار 48 تھے،دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنادیا گیا،بارڈر سیکورٹی فورس کے سربراہ ڈی کے پاتھک کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 27 نومبر 2015 18:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) بھارتی سرحدی فورس (بی ایس ایف ) کے سربراہ ڈی کے پاتھک نے الزام عائد کیا ہے کہ رواں سال پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایفکے قیام کو 50سال مکمل ہونے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی ایس ایف چیف نے کہاکہ مغربی سرحد کے ساتھ پاکستان کی طرف سے دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کا مقصد بھارت میں گھس کر دہشتگردی کی کاروائی کرنا تھا ۔

انکا کہنا تھاکہ رواں سال بین الاقومی سرحد پرابتک دراندازی کی 62 کوششیں کی گئیں گزشتہ سال یہ اعدادوشمار 48 تھے ۔بی ایس ایف چیف نے دعویٰ کیاکہ دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنادیا گیا۔رواں سال بی ایس ایف کیلئے شرمنا ک بھی رہا جب دہشتگردوں کے خودکش اسکواڈ نے جموں اور گراسپور پنجاب میں داخل ہوکر شہریوں اور اہلکاروں کوہلاک کیا۔

متعلقہ عنوان :