عوام تبدیلی چاہتے ہیں، طریقہ کار بھی جلد سامنے آ جائے گا‘طاہر القادری کے فروغ امن نصاب کو تعلیمی اداروں میں پڑھانے کا مطالبہ کرتی ہوں‘تعلیم کو عام کرنے میں ناکامی حکمرانوں کی سب سے بڑی ناکامی ہے‘سانحہ ماڈل ٹاؤن اپنی نوعیت کی بدترین دہشتگردی ہے
سابق وفاقی وزیر وسینئر سیاستدان رہنما بیگم عابدہ حسین کی منہاج القرآن کے وفد سے بات چیت
جمعہ 27 نومبر 2015 18:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء)سابق وفاقی وزیر تعلیم و سینئر قومی سیاسی رہنما بیگم سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور میں تبدیلی دیکھ رہی ہیں‘ طریقہ کار جلد سامنے آ جائے گا‘ تعلیم کو عام کرنے میں ناکامی حکمرانوں کی سب سے بڑی ناکامی ہے‘سانحہ ماڈل ٹاؤن اپنی نوعیت کی بدترین دہشتگردی ہے‘ ڈاکٹر طاہر القادری کے فروغ امن نصاب کو تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے کا میں اور فخر امام دونوں مطالبہ کرتے ہیں‘ تعلیم و تحقیق اور ویلفیئر کے شعبہ میں منہاج القرآن کی خدمات، قابل قدر اور قابل تقلید ہیں۔
وہ جمعہ کو یہاں منہاج القرآن تحریک منہاج القرآن کے رہنما شاہد لطیف اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالحفیظ چودھری سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کررہی تھیں ۔(جاری ہے)
بیگم عابدہ حسین نے کہا کہ اس طرح ملک نہیں چلے گا جس طرح چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔کرپشن کے داغ رکھنے والی قیادت ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے اور نہ ہی اسکی عوام کے سامنے کوئی ساکھ اور کریڈیبلٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے۔ ضرب عضب سے امن و امان میں بہتری آئی تاہم گورننس کی بہتری تک عوام اور ادارے ثمرات سے محروم رہیں گے۔ ملکی ترقی میں تعلیم اور صحت کے شعبے اہم ترین ہوتے ہیں ۔ موجودہ حکمران عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میری پوری سیاسی زندگی کا بدترین سانحہ ہے۔ 17جون 2014 کو اپنے شہریوں کو تحفظ دینے کی پابند ریاست نے 14 بے گناہوں کو خون میں نہلا دیا۔ یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا اور نہ جانا چاہیے۔ عدلیہ سمیت ہر آئینی ادارے اور اس ملک کے ہر شہری کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ بیگم عابدہ حسین نے منہاج القرآن کے وفد سے قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔وفد نے بیگم عابدہ حسین کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ اور ادارہ آغوش کے دورہ کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.